Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

بلٹ پروف کے بعد کورونا سے محفوظ گاڑی متعارف

شائع 19 اپريل 2020 11:51am
سائنس

دنیا میں دہشت گردی پھیلی تو بلٹ اور بم پروف گاڑیاں متعارف کرائی گئیں، اب کورونا وائرس نے دنیا کا جینا حرام کیا ہے تو چین نے کورونا وائرس سے محفوظ گاڑی متعارف کرادی ہے۔

چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں سر گرم ہیں اور  وائرس کے  پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نت نئی ایجادات کرنے کی کوشش کر  رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں چین کی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی "چینگین" کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسی گاڑی متعارف کرائی گئی ہے جس میں "پی ایم 0.1" ائیر فلٹرز نصب ہیں جو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔

اس گاڑی میں نصب جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ ائیر فلٹرز گاڑی میں دھول اور آلودگی کے ساتھ ساتھ مؤثر اینٹی وائرس کا کام بھی کریں گے۔ یہ فلٹرز گاڑی میں وائرس اور بیکٹیریا کی روک تھام کرنے کے ساتھ گاڑی میں موجود افراد کو اضافی تحفظ فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ چینی کمپنی چینگین کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی یہ ٹیکنالوجی صنعتی ترقی کے لیے ایک خوش آئند قدم سمجھا جا رہا ہے۔